خبرنامہ بلوچستان

کوئٹہ؛بس اڈہ ہزار گنجی منتقلی کے خلاف پہیہ جام ہڑتال

کوئٹہ (آئی این پی )آل کوئٹہ کراچی کوچزیونین نے بس اڈہ ہزار گنجی منتقلی کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کر دی ہے۔ کوئٹہ کراچی روٹ پر بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔ آل کوئٹہ کراچی یونین کے فیصلے کے مطابق کوئٹہ سے کراچی چلنے والی بیشتر مسافر کوچز کو ہزار گنجی اور کچھ کو سریاب روڈ پر کھڑا کردیاگیا ہے۔ صدر آل کوئٹہ کراچی کوچز یونین میر حکمت لہڑی کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا فیصلہ مسافر بس اڈوں کو ہزار گنجی میں منتقلی کےخلاف کیاگیا ہے ہزار گنجی میں ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کےلئےسہولیات نہ ہونےکےبرابر ہیں، اور وہاں امن و امان کی صورتحال بھی بہتر نہیں۔ میر حکمت لہڑی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کئےجانےتک کوئٹہ کراچی روٹ پر ہڑتال جاری رہے گی۔