خبرنامہ

بھارت آداب میزبانی بھول گیا

امرتسر: (ملت+اے پی پی) بھارت نے سیکیورٹی ایشو کا بہانہ بنا کر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو ہوٹل سے باہر نکلنے سے روک دیا۔ کانفرنس کے سیکیورٹی عملے نے پاکستانی صحافیوں اور سفارتی عملے کے ساتھ بدتمیزی کی۔ اس موقع پر ہائی کمشنر عبدالباسط کو میڈیا سے بات کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کانفرنس کے سیکیورٹی انچارج کو ڈانٹ دیا۔ عبدالباسط کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کا ہائی کمشنر ہوں۔ پاکستانی میڈیا والے میرے لوگ ہیں۔ ان سے بات کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ دوسری جانب دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو گولڈن ٹیمپل کا دورہ کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔