امرتسر: (ملت+اے پی پی) بھارت کے شہر امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہو گیا۔ اعلامیے میں دہشت گردی کو خطے کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا گیا۔ افغانستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا گیا کہ دہشت گردی چاہے کسی بھی شکل میں ہو، قابل قبول نہیں، اس کے خاتمے کے لئے تمام علاقائی اور عالمی طاقتوں کو ایک ہونا ہو گا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ ضروری ہے۔