خبرنامہ انٹرنیشنل

آئندہ مباحثے سے پہلے ہلیری کلنٹن اور ان کا منشیات ٹیسٹ ہونا چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ

نیو ہیمپشائر ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) امریکا میں صدر کے عہدے کے لیے رپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا اور ان کی حریف ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کا منشیات ٹیسٹ ہونا چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیو ہیمشائر میں ریلی سے خطاب میں انھوں نے الزام عائد کیا کہ گذشتہ مباحثے میں ہلیری پر انتہائی پرجوش تھیں لیکن آخر میں وہ کار تک بھی مشکل سے پہنچیں۔تاہم انھوں نے اس کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں آئی ہیں جب ٹرمپ پر کئی خواتین نے جنسی حملوں کے الزام لگائے ہیں۔انتخابی سروے کے مطابق یہ الزام لگنے کے بعد ٹرمپ کئی اہم انتخابی ریاستوں میں اپنی مقبولیت کھو رہے ہیں۔