خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا کا جنوبی کوریا میں جدید میزائل سسٹم نصب کرنے کا اعلان

سیؤل (ملت + آئی این پی) امریکہ نے شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی روکنے کیلئے اجنوبی کوریا میں جدید ترین میزائل سسٹم نصب کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے اعلی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن چین اور روس کی جانب سے مزاحمت کے باوجود جنوبی کوریا میں آئندہ 10 ماہ کے اندر جدید ترین میزائل سسٹم نصب کرے گا۔ کوریا میں امریکی فوجی کمانڈ کے سربراہ جنرل ونسنٹ بروکس کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ واشنگٹن آئندہ 8 سے 10 ماہ میں سیؤل میں جدید ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ)میزائل سسٹم نصب کر رہا ہے جو گوام میں نصب میزائل سسٹم سے بھی بڑا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے حال ہی میں شمالی کوریا سے مقابلے کے لئے اپنے جوہری اثاثے رکھنے کے حوالے سے بیان سے ایشین پیسیفک خطے کی صورت حال مزید سنگین ہو جائے گی۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کی جانب سے میزائل سسٹم کے صحت پر مضر اثرات کے خلاف احتجاج کے باعث دو ماہ قبل تھاڈ میزائل کے مقام کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شمالی کوریا کی جانب سے جنوری میں چوتھے جوہری میزائل تجرے کے بعد امریکا اور جنوبی کوریا نے سیؤل میں ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) سسٹم نصب کرنے کا معاہدہ ہوا تھا جس کی پنانگ یانگ نے شدید الفاظ میں مذمت کی تھی جب کہ اس معاہدے کے بعد چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات میں بھی تنا پیدا ہوا تھا۔