خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا کی جانب سےامدادی قافلے پرحملے کا الزام روس پرعائد

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی حکام نے الزام لگایا ہے کہ شام میں امدادی قافلے پر فضائی حملہ روس نے کیا ہے جبکہ روس نے الزام مسترد کردیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ خیال ہے گزشتہ روز حلب میں اقوام متحدہ کے امدادی قافلے کو دو روسی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا تھا۔ روس نے امریکی حکام کے الزامات مستردکر دیے، روسی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا امدادی قافلے کو روس نے نشانہ نہیں بنایا۔ گزشتہ روز شام کے شہر حلب میں فضائی حملہ کیا گیا تھا جس میں جنگ زدہ علاقوں میں امداد سامان لے کرجانے والے 18 ٹرک تباہ اور20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔