خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکہ کے نئے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کون ہیں؟

نیویارک (ملت + آئی این پی) کیا آپ جانتے ہیں امریکہ کے نئے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کون ہیں؟نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چودہ جون 1946 میں نیویارک کے علاقے کوئنز لینڈ میں پیدا ہوئے،13 سال کے ہوئے تو ٹرمپ کے تند و تیز تیور دیکھ کر انکے والد نے انہیں ملٹری اکیڈمی میں بھیج دیا۔گریجویشن کے بعد رئیل اسٹیٹ کے آبائی کاروبار میں شامل ہوئے اور کئی بلند و بالا عمارتیں کھڑی کیں اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت ک بلندیوں پر پہنچ گئے۔ٹرمپ آرگنائزیشن کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3 ارب 70 کروڑ ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ دنیا بھر میں آفس ٹاور، ہوٹل، کیسینوز، گالف کورسز اور مشہور تنصیبات کے مالک ہیں۔2004میں دی اپریٹس کے نام سے رئیلیٹی ٹی وی شو کا آغاز کیا، جس نے انکی شہرت میں مزید اضافہ کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کاروبار میں کامیاب مگر ازدواجی زندگی میں دو بار ناکام ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایوانا سے پہلی شادی کی ، جس سے ڈونلڈ ٹرمپ کے تین بچے ایوانکا، ڈونلڈ جونیئر اور ایرک ہے لیکن ڈونلڈ اور ایوانا کے درمیان علیحدگی کے بعد طلاق ہوگئی ۔ 1993 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی محبت مارلا میپلس سے شادی کی تاہم یہ تعلق محض 4 سال پر مبنی رہا۔ ڈونلڈ اور مارلا کی پہلی اور واحد بیٹی ٹفنی آریانہ ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے 2005 میں ایک بار پھر سلوویکین ماڈل میلانیا سے شادی کی ، جن سے ایک بیٹا بیرن ہے۔ڈھیروں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد 2012 میں ٹرمپ نے صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی اور2016 میں امریکی صدارتی امیدوار بنے اور جیت حاصل کی۔