خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی محکمہ خارجہ نے ہیلری کلنٹن کی نئی ای میلز جاری کر دیں

واشنگٹن(ملت + آئی این پی) امریکی محکمہ خارجہ نے ہیلری کلنٹن کی نئی ای میلز جاری کر دیں، نئے سروے میں ہیلری کو ٹرمپ پر تین پوائنٹس کی سبقت حاصل ہو گئی،دوسری جانب ایف بی آئی اور انٹیلی جنس اداروں نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف جعلی دستاویزات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ہیلری کے ڈیلیٹ کیے گئے ای میلز کے 1250 پیجز جاری کیے ہیں جن میں زیادہ تر ای میلز ہلیری اور ان کی مشیر ہما عابدین کے درمیان کی گئیں ہیں۔ ادھر نئے عوامی جائزے کے مطابق ہلیری کلنٹن کو ری پبلکن حریف ٹرمپ پر 3 پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی۔ ڈیمو کریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن 45 فیصد ووٹروں میں مقبول ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 42 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ہیلری کلنٹن کے صدر بننے کا 86 فیصد چانس ہے۔دوسری جانب ایف بی آئی اور انٹیلی جنس اداروں نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف جعلی دستاویزات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ہلیری کلنٹن کے خلاف ایسی جعلی دستاویزات زیر گردش تھی جن میں مختلف افراد سے منسوب خطوط میں ہلیری کے بارے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ان میں ڈیموکریٹک سینیٹر ٹام کار سے منسوب ایک خط بھی شامل ہے جس میں ہلیری کو لکھا گیا ہے کہ وہ کسی صورت اس الیکشن کو ہارنا نہیں چاہتے۔ سینیٹر ٹام نے اسے جعلی سازی قرار دیا ہے۔ جعلی دستاویز کچھ عرصے قبل ایف بی آئی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کیحوالے کردی گئی تھیں جس کی تحقیقات جاری ہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جعلی دستاویزات ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کومتاثرکرنیکی کوشش ہے جس میں روس ملوث ہوسکتا ہے۔