خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی کانگریس میں پاکستان کودہشت گردی کوپروان چڑھانےوالی ریاست کا بل پیش

واشنگٹن:(ملت+اے پی پی) بھارت کی جانب سے جہاں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں اب 2 امریکی کانگریس اراکین نے بھی بھارت کی زبان بولنا شروع کردی ہے اور پاکستان کو دہشتگردی کی تائید اور حمایت کرنے والا ملک قرار دیا ہے۔ کانگریس اراکین ٹیڈ پو نے کانگریس میں دہشتگردی پر بنائی جانی ذیلی کمیٹی میں پاکستان کو دھوکے باز ملک قرار دیا ہے۔ ٹیڈ پو نے اڑی سیکٹر واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جہادی گروہوں کی تائید کرتا رہا ہے اور اس کا یہ رویہ پڑوسی ممالک کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ ٹیڈ پو نے ایک اور کانگریس رکن ڈینا روہرابیچر کے ساتھ ایک قرار داد پیش کی جس میں پاکستان کو دہشتگردی کی حمایت کرنے والا ملک قرار دیا گیا ہے جب کہ ٹیڈپو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان قابلِ بھروسہ ملک نہیں ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کے اڑی سیکٹر میں واقع فوجی اڈے پر 18 ستمبر کی صبح ایک حملہ ہوا تھا جس میں 18 بھارتی فوجی مارے گئے تھے جب کہ بھارتی افواج نے 4 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔