خبرنامہ انٹرنیشنل

اوباما نے ٹرمپ کی فتح کو امریکہ اور دنیا کیلئے خطرہ قرار دیدیا

نیویارک (ملت + آئی این پی) امریکی صدر باراک اوباما نے ٹرمپ کی فتح کو امریکہ کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور دنیا کی قسمت ووٹرزکے ہاتھ میں ہے، امریکی عوام کو یہ یقینی بنانا ہیکہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے صحیح قیادت کا انتخاب کریں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی سپر پاور امریکہ میں صدارت کی کرسی کی جنگ کے لئے محاذ گرم ہوگیا ہے ری پبلکن اور ڈیمو کریٹک امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشیاں جاری ہیں امید واروں کی جانب سے ایک دوسرے پر امریکی صدارت کے لیے غیر موزوں ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔امریکی صدر باراک اوباما نے ہلیری کی حمایت کرتے ہوئے ٹرمپ کی فتح کو امریکہ کے خطرہ قرار دیا صدر اوباما نے کہ امریکا اور دنیا کی قسمت ووٹرزکے ہاتھ میں ہے، امریکی عوام کو یہ یقینی بنانا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے صحیح قیادت کا انتخاب کریں۔بارک اوباما کے بیان پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما کو ہلیری کلنٹن کی مہم چلانے کی بجائے ملک چلانے پر توجہ دینی چاہیے۔ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے میں ڈیمو کریٹک امیدوار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہیلری کے منتخب ہونے سے ملک میں غیرمعمولی اور طویل مدتی آئینی بحران پیدا ہوگا ای میل کی تحقیقات پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی وہ خود ذمے دار ہیں وہ کسی اور پر الزام نہیں لگا سکتیں انھوں نے ہی اپنا اِی میل سرور نصب کیا تھا۔ہیلری کلنٹن نے بھی ٹرمپ پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے خواتین کے خلاف نازیبا، گھٹیا، بے حرمتی پر مبنی زبان استعمال کی، اور انھیں زد و کوب کیا ۔