خبرنامہ انٹرنیشنل

بان کی مون کا شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے امکانات پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ۔ 09 نومبر (ملت + اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے امکانات پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بان کی مون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے والی تنظیم کی رپورٹ کے حوالہ سے ایک خط پیش کیا۔سیکرٹری جنرل نے خط میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شام یا پھر دنیا کے کسی دوسرے علاقے میں آج یا پھر آئندہ کے ایام میں ایک نارمل سطح پر آ نے پر اپنے گہرے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ہتھیاروں کا استعمال کرنے والوں کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔بان کی مون نے وضاحت کی ہے کہ 23 ستمبر اور 22 اکتوبر کے درمیانی عرصے سے تعلق رکھنے والی رپورٹ کے مطابق ایک تحقیقاتی وفد کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرنے پر مبنی 4 دعووں کا جائزہ لیا گیا ہے اور شامی حکومت کی درخواست پر دو اگست کو حلب میں کیمیائی مادے استعمال کرنے کے دعوے پر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔