خبرنامہ انٹرنیشنل

بان کی مون کا ہیٹی میں سمندری طوفان سے جانی ومالی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار

پورٹ او پرنس ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ہیٹی میں سمندری طوفان سے جانی ومالی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر امداد کی اپیل کی ہے۔ گزشتہ روز ہیٹی کے جنوبی علاقے میں ایک دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بان کی مون نے کہا کہ وہ طوفان کی تباہ کاریاں دیکھتے ہوئے انتہائی رنجیدہ ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ہیٹی کے عوام اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں کیونکہ دنیا ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے ہیٹی میں امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ سمندری طوفان سے اب تک ہیٹی میں 546 افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔