خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانیہ میں کم سن لڑکے نے چھوٹی بہن کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

لندن(ملت + آئی این پی) برطانیہ میں ایک کم عمر بچے نے بالغ فلموں سے متاثر ہوکر اپنی ہی سگی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا عدالت نے بچے کو پانچ سال کی سزا سنادی۔برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کے مطابق برطانیہ کے قصبے چیلٹن ہام میں 12 سالہ بچے نے انٹرنیٹ پر با آسانی دستیاب بالغ فلموں کے زیرِ اثر اپنی نو سالہ بہن کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔عدالت میں دیے جانے والے بیان کے مطابق صورتحال اس وقت آشکار ہوئی جب بچی نے اپنی ماں کو اس تمام تر شرمناک صورتحال سے آگاہ کیا اسکے بھائی کا کہنا تھا کہ بہن اس کے ساتھ اس غیر اخلاقی اور غیر قانونی عمل کے لیے راضی تھی۔دوسری جانب کم سن بچی کا کہنا ہے کہ بھائی نے اسے کہا کہ اگر وہ اس برے کام کے لیے اس سے راضی نہ ہوئی تو ان کا بہن بھائی کا رشتہ ختم ہوجائے گا، جس سے گھبرا کر اس نے حامی بھرلی۔یہ واقعہ جب پیش آیا اس وقت لڑکے کی عمر 12 سال تھی اور اب وہ 14 سال کا ہے اور اس نیگزشتہ سال13اپنی ہی بہن کومتعدد بار زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں صحتِ جرم کا اقرار کیا تھا۔ڈسٹرکٹ جج جوتی بوپا رائے نے کیس کی سماعت کرنے کے بعد لڑکے کو 12 ماہ کے لئے تربیتی مرکز بھیج دیا ہے جبکہ جنسی زیادتی سے معاشرے کو محفوظ بنانے کے قوانین کے تحت لڑکے کی نگرانی کا بھی حکم دیا ہے جو کہ پانچ سال جاری رہے گی۔ان قوانین کے تحت اب یہ لڑکا اپنی بہن سے کسی بھی صورت رابطہ نہیں کرسکتا اور سولہ سال کی عمر تک کسی اولڑکی سے کسی بھی قسم تعلق قائم نہیں کرسکتا۔