خبرنامہ انٹرنیشنل

بطخوں کو زہر دینے پر 7چینی گرفتار

ہوہاٹ (ملت + آئی این پی) اندرونی منگولیا کے خود مختار شمالی علاقے میں 7افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان پر 233بطخوں کو زہر دینے کا الزام ہے ،پولیس نے مشتبہ افراد کیخلاف نو دن تک تحقیقات کیں اورانہیں بیجنگ،ٹیان جن ،جیلن اور ہیبی کے علاقوں سے گرفتار کر لیا ۔مقامی حکام کے مطابق یہ بطخیں زینگ لان بینر کی جھیل میں مردہ پائی گئی تھیں جہاں وہ گذشتہ اکتوبر میں پہنچی تھیں جن کے تجزیے کے بعد معلوم ہوا کہ انہیں کاربوفیوران زہر دیا گیا تھا چنانچہ تحقیقات کے بعد 7مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔