خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی صحافی نے وزیراعظم نریندرمودی سے ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کردیا

نئی دہلی (ملت + آئی این پی)بھارتی صحافی نے وزیراعظم نریندرمودی سے ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق ٹائمز آف انڈیا سے منسلک صحافی اکشایا مکل نے وزیراعظم نریندرمودی کے ہاتھوں رامناتھ گوینکا ایوارڈ لینے سے انکار کردیا۔انڈین ایکسپریس کے مطابق مکل نیجنرنلزم ایوارڈ 2016 کی تقریب کا بائیکاٹ کیا جس پرہارپر کولنز بھارت کے پبلیشر اور چیف ایڈیٹر کرشن چوپڑانے انکی جگہ ایوارڈ وصول کیا۔اکشایا مکل کو انکی لکھی گئی کتاب کی وجہ سے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا۔مکل کی کتاب بک آف دی ائیر کا ایوارڈاوربنگلور لٹریچر فیسٹول بک پرائز بھی جیتنے میں کامیاب رہی ۔ بھارتی صحافی مکل کا کہنا ہے کہ آر این جی ایوارڈ حاصل کرنا میرے لیے ایک اعزاز ہے لیکن مودی اور انکے تصور کے ساتھ نہیں رہ سکتا ۔مکل نے فروری میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے واقعے کا حوالہ بھی دیا جس میں بی جے پی رہنما اوروکلاء کی جانب سے صحافیوں اور طلباء پر حملہ کیا گیا تھا ۔