خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارتی فوج نےاڑی سیکٹرمیں دس حملہ آوروں کومارنےکی تردید کردی

نئی دہلی: (ملت+اے پی پی) پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا کرنے والا بھارتی میڈیا کا بڑا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ، بھارتی فوج نے اڑی سیکٹر میں دس حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کی تردید کر دی ۔ جنگ کی باتیں یا جھوٹا پروپیگنڈا کرنا ہو ، بھارتی میڈیا جیسا کوئی نہیں ، پاکستان کے خلاف بے بنیاد ، جھوٹا اور مذموم پروپیگنڈا اُن کی اپنی فوج نے بے نقاب کر دیا ۔ بھارتی آرمی نے اڑی میں دس حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کی تردید کر دی ۔ نادرن کمانڈ آفیسر کے مطابق اڑی سیکٹر میں 10 دراندازوں کو ہلاک کیا گیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بیان جاری کیا گیا ۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ 10 حملہ آوروں کے مارے جانے کی بے بنیاد خبر میڈیا نے خود بنائی تھی ۔ اڑی حملے کے بعد بھارتی میڈیا انتہائی غیر ذمہ داری سے غلط حقائق نشر کرتا رہا جبکہ ان کے صحافیوں کے قلم زہر اگلتے رہے اور زبانیں نفرت برساتی رہیں ۔ اڑی حملے کے چند دنوں بعد بھارتی میڈیا نے دس دراندازوں کی ہلاکت کی جھوٹی خبر نشر کی تھی ۔