خبرنامہ انٹرنیشنل

بھارت میں پاکستانی فلم کی نمائش کے الزا م میں ممبئی فلم فیسٹول کے خلاف تھانے میں شکایت درج

ممبئی (ملت + آئی این پی)بھارت میں پاکستانی فلم کی نمائش کے الزا م میں ممبئی فلم فیسٹول کے خلاف شکایت درج کرلی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے امبولی تھانے میں 18ویں ممبئی فلم فیسٹول کے خلاف شکایت درج کرلی گئی ہے جہاں رواں ماہ کے آخر میں ایک پاکستانی فلم کی نمائش ہونی تھی ۔شکایت درج کرانے والے پرتھوی ماسکی کا کہنا ہے کہ ہم نے ممی فلم فیسٹول کے خلاف شکایت درج کرائی ہے جس نے پاکستانی فلم کی نمائش کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔