خبرنامہ انٹرنیشنل

ترکی کے 109 فوجی ججوں کو معطل کردیا گیا

انقرہ ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) ترکی میں فوجی حکام نے کاروائی کرتے ہوئے 109 فوجی ججوں کو معطل کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فوج نے 109 فوجی ججوں کو معطل کردیا ہے۔معطل ہونے والے ججوں پر جولائی کی ناکام بغاوت میں ملوث ہونے کاالزام تھا۔ ترکی میں فوج کے ایک ٹولے کی ناکام بغاوت کی تحقیقات جاری ہیں اور کریک ڈاون کاسلسلہ ہزاروں سرکاری اہلکاروں تک وسیع کردیاگیاہے۔ترکی میں فتح اللہ گولن سے تعلق کے شبے میں مزید184 ججزاورپراسیکیوٹرزمعطل بھی کردیے گئے ہیں۔