خبرنامہ انٹرنیشنل

ترک حکومت نے ایمرجنسی میں مزید 90 روز کی توسیع کردی

انقرہ:(ملت+اے پی پی) ترکی کی پارلیمنٹ نے ملک میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر ایمرجنسی میں مزید 90 روز کی توسیع کردی۔ ترک پارلیمنٹ نے نیو ایئر کے موقع پر نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملک میں جاری ہنگامی صورت حال میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی۔ پارلیمنٹ نے ملک میں ہنگامی صورت حال میں اضافے کی سمری منظور بھی کر لی ہے۔ گزشتہ برس ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ملک میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی اور پارلیمنٹ پہلے ہی ایک مرتبہ ہنگامی حالت میں توسیع کر چکی ہے جس کی مدت 17 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔