خبرنامہ انٹرنیشنل

جرمنی میں چاقو سے مسلح شخص کا حملہ،4افراد زخمی

فرینکفرٹ (ملت + آئی این پی) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں چاقو سے مسلح شخص کے حملے میں4 افراد زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ فرینکفرٹ کے ہاپٹ ویچ میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے چار لوگوں کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح شخص کی تلاش جاری ہے تاہم حملے کی محرکات کا پتہ نہیں چلا ۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔