خبرنامہ انٹرنیشنل

داعش کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، جرمن وزیر دفاع

بغداد: (ملت+ اے پی پی) جرمن وزیر دفاع ارسولا وون دیر لین نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف حالیہ کامیابیوں کے باوجود جنگ ابھی جاری ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے یہ بات شمالی عراق میں خود مختار کردستان کے دورے کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے کو شکست نہیں دی جا سکی ہے اور ابھی مزید حوصلے اور استقامت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کردستان کے صدر مسعود بارزانی سے ملاقات بھی کی۔ یہ ملاقات کرد خود مختار علاقے کے صدر مقام اربیل میں ہوئی ہے۔ اِس ملاقات کے بعد جرمن وزیر دفاع نے خود مختار کردستان کی حمایت و مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔