خبرنامہ انٹرنیشنل

دو طیاروں کے درمیان تصادم کو کامیابی سے ٹالنے پر چینی فضائی کمپنی کے کپتان اورعملے کیلئے نقد انعام

شنگھائی (ملت + آئی این پی ) ایک فضائی کمپنی کے کپتان کو گذشتہ ماہ شنگھائی کے ہونگ چیاؤ ایئر پورٹ پر دو طیاروں کے درمیان تصادم ہونے کو کامیابی سے بچانے پر نقد انعام دیا گیا ہے ، چائنا ایسٹرن ایئرلائنز اے 320 جیٹ کے کپتان ہی چاؤ کو فضائی کمپنی کی طرف سے جمعرات کو تین ملین یوآن (44500امریکی ڈالر ) اور ان کے عملے کو 600000یوآن دیئے گئے ، گیارہ اکتوبر کوجب اے 320اڑان بھرنے والا تھا ایک اور جیٹ طیارہ اے 330رن وے کے پاس اتررہا تھا ، اس نے ہنگامی پرواز کی رعایت کی اور تصادم کو ٹال دیا ، دس روز بعد جاری ہونیوالے ایک اعلامیہ میں چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اس واقعہ کو ایئر ٹریفک کنٹررلروں کی غلطیاں قرار دیا ، ایئر ٹریفک کے 13اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں اور غلطی کے مرتکبین کے ٹریفک کنٹرول لائسنس منسوخ کر دیئے گئے ۔