خبرنامہ انٹرنیشنل

سابق صدر بش اور انکی اہلیہ نے کسی صدارتی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا

نیویارک (ملت + آئی این پی) امریکا کے سابق صدربش اورا ن کی اہلیہ نے کسی صدارتی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدربش اوران کی اہلیہ نے کسی صدارتی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔ترجمان کے مطابق بش اور ان کی اہلیہ نے ٹرمپ کو ووٹ دیا نہ ہلیری کو۔ بش نے بیلٹ پیپر پر صدر کے انتخاب کا خانہ خالی چھوڑ دیا۔بش نے سینیٹ، ایوان نمائندگان اور گورنر کے امیدواروں کوووٹ دیا۔