خبرنامہ انٹرنیشنل

سانحہ سہیون: اقوام متحدہ درگاہ لعل شہباز قلندر پر دہشتگرد حملہ کی مذمت

اقوام متحدہ (ملت + اے پی پی) اقوام متحدہ نے سہیون میں درگاہ لعل شہباز قلندر پر دہشتگرد حملہ کی مذمت کی ہے اور حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ مجرموں کو فوری طورپر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ حملہ میں 80افراد شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہوگئے تھے ۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے سوگوار خاندانوں ، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت پاکستان کی مکمل حمایت اور بین الاقوامی اور انسانی حقوق کی اقدار کا مکمل احترام کرتا ہے ۔