خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی فورسز نے داعش کی سازش ناکام بنادی ،3ارکان گرفتار

سعودی فورسز:(اے پی پی) سعودی فورسز نے داعش سے وابستہ 3 گروپ کے ارکان کو گرفتار کر کے سعودی عرب میں تیل کی اہم پائپ لائن اڑانے کی سازش ناکام بنادی ہے ۔ سعودی فورسز کے مطابق داعش کی الدوامی شہر میں تیل پائپ لائن اڑانے کی سازش ناکام بنائی گئی ، سازش پر عمل درآمد سے پہلے ہی دہشتگردعاد المعاج کو ہلاک کردیا گیا۔ سعودی فورسز کے مطابق ہلاک دہشتگرد عاد المعاج کے دوسرے ساتھی خالد الماک کو زندہ پکڑ لیا گیا ہے۔ شدت پسند کو اس حملے کیلئے براہ راست شام سے ہدایات مل رہی تھیں۔ اس تیل پائپ لائن سے خلیج عرب اور بحر احمر کے راستے تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔