خبرنامہ انٹرنیشنل

شام، حضرت سکینہ کے روضے کو منہدم کرنے والا دہشت گرد کمانڈر ہلاک

دمشق ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) حضرت سکینہ کے روضے کو منہدم کرنے والا دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔ شامی ذرائع کے مطابق جبہت النصرہ کے دہشت گردوں کے ساتھ مل کر دمشق میں حضرت سکینہ کے روضے پر بمباری کرنے والا دہشت گرد کمانڈر ابوجعفرالحمصی ادلب کے شہر درکوش میں واقع دریائے عین الزرقا میں اچانک غرق ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ابوجعفرالحمصی کی سرکردگی میں دہشت گردوں نے شام میں لاتعداد جرائم کا ارتکاب کیا جن میں حضرت سکینہ کے روضے پر بمباری جیسا گھناونا جرم بھی شامل ہے۔ابوجعفر الحمصی شامی فوج کا بھگوڑا تھا اور اس نے بحران شام کے آغاز ہی میں دہشت گرد گروہوں میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔