خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا پرسخت اورجامع پابندیاں عائد کی جائیں، جنوبی کوریا

نیویارک: (ملت+ اے پی پی) جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل تجربات کے بعد اس کمیونسٹ ملک کے خلاف سخت اور جامع پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اختیارات کا مذاق اڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے خلاف سنجیدگی سے اقدامات اٹھانے کا صحیح وقت آ گیا ہے۔