خبرنامہ انٹرنیشنل

شمالی کوریا پر سخت اور جامع پابندیاں عائد کی جائیں، جنوبی کوریا

نیویارک:(ملت+ آئی این پی)جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ ین بِیونگ سے نے شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل تجربات کے بعد اس کمیونسٹ ملک کے خلاف سخت اور جامع پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے اپنے خطاب میں بِیونگ سے کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے اختیارات کا مذاق اڑا رہا ہے۔ ان کے مطابق شمالی کوریا کے خلاف سنجیدگی سے اقدامات اٹھانے کا صحیح وقت آ گیا ہے۔