خبرنامہ انٹرنیشنل

شکاگو میں مسافر طیارے میں خوفناک آتشزدگی،8افراد زخمی

شگاگو (ملت + آئی این پی) امریکی شہر شکاگو کے ایئرپورٹ پر مسافر طیارے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکن ائیرلائنز کی پرواز نمبر تین سو تراسی شکاگو سے میامی جارہی تھی کہ اچانک طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جسے ائیرپورٹ ایمرجنسی سروس کے کارکنوں نے فوری کوشش کے بعد قابو لیا ۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتیا کہ یہ بوئنگ 767 طیارہ شکاگو سے میامی جا رہا تھا کہ اس کا ایک پہیہ پھٹ گیا جس سے اس کا انجن خراب ہو گیا۔ہوائی کمپنی نے کہا ہے کہ سات مسافر اور عملے کا ایک رکن اس واقعے میں زخمی ہو گئے اور انھیں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔طیارے میں 161 مسافر اور عملے کے 9 ارکان سوار تھے جنہیں بحفاظت ریسکیو کرلیا گیاائیرپورٹ حکام کے مطابق آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن طیارے کے نجن کو شدید نقصان پہنچا حکام کی جانب سے طیارے کا معائنہ کرنے کے بعد اسے پرواز کے لئے ناقابل استعمال قرار دے دیا گیا جس کے بعد مذ کورہ طیارے کے مسافروں کو دوسری پرواز کے ذریعے منزل مقصود کی جانب روانہ کیا گیا