خبرنامہ انٹرنیشنل

صدر منتخب ہوتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا بھر سے قومی و عالمی رہنماؤ ں کی مبارکباد وں کا سلسلہ شروع

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکہ کا 45واں صدر منتخب ہوتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کو دنیا بھر سے قومی و عالمی رہنماؤ ں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا،روس ،بھارت اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے رہنماؤں نے ٹرمپ کو کامیابی پر مبارکباد دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد دنیا بھر سے قومی و عالمی رہنماؤ ں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔سابق صدر پرویز مشرف نے ڈونلد ٹرمپ کو تاریخی فتح پر مبارکباد پیش کی۔ وہ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرچکے تھے۔بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر اپنا تعارف کرواتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو فتح کی مبارکباد پیش کی۔تاہم اگلے ہی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی اگلے الیکشن میں ملک کو ٹرمپڈ ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو مجھے سپورٹ کریں اور مجھے ووٹ دیں۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا 45واں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہوئے عالمی مسائل پر کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔