خبرنامہ انٹرنیشنل

عالمی اور علاقائی سطح پر پاکستان کے بنیادی مفادات اور حقوق کا تحفظ کر ینگے : چین

بشکک(ملت + آئی این پی ) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ملاقات میں ہمہ گیر تذویراتی شراکت داری کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کی مزید مضبوطی پر اتفاق کیا ہے جبکہ ، چینی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ چین عالمی اور علاقائی سطح پر پاکستان کے بنیادی مفادات اور حقوق کا تحفظ کرے گا۔چائنہ ریڈیو انٹرمیشنل کے مطابق کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں جاری شنگھائی تعاون تنظم اجلاس میں چین کے وزیرخارجہ وانگ ای اور پاکستان کے امورخار جہ کے حوالے سے وزیراعظم کے مشیرسرتاج عزیزکے درمیان ملاقات ہو ئی ۔ملاقاتمیں فریقین نے چین اور پاکستان کے درمیان ہمہ گیر تزویراتی شراکت داری کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کی مضبوطی پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین عالمی اور علاقائی سطح پر پاکستان کے بنیادی مفادات اور حقوق کا ہر صورت تحفظ کرے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھتے ہوئے علاقائی امن واستحکام کے تحفظ کویقینی بنانے میں اہم کرداراداکریگا۔