خبرنامہ انٹرنیشنل

عالمی برادری مہاجرین کا مسئلہ حل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرے

اقوام متحدہ (ملت + آئی این پی) اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ مہاجرین کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے جامع ترقیاتی پروگرام بنائے اور اس سلسلے میں تعاون کو فروغ دیا جائے ، عالمی برادری کو مہاجرین اور پناہ گزینو ں کے بارے میں نیویار ک اعلامیے پر عملدرآمد تیز کرنے کی ضرور ت ہے ، اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کو دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر اس مسئلے کے حل کی کوششیں تیز کرنی چاہئیں ۔ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مہاجرین کے مسئلے پر چینی نائب مندوب وو ہیٹاؤ نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کو تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لانا چاہئے تا کہ مہاجرین کا مسئلہ حل ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے شام اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کافی امداد فراہم کی ہے اور ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر مہاجرین کو تحفظ فراہم کرنے اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے تیار ہیں ۔