خبرنامہ انٹرنیشنل

فرانسیسی صدر کا امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی پر تشویش کا اظہار

پیرس (ملت + آئی این پی) فرانسیسی صدر فرانسیو اورلاندے نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ امریکی انتخابات نے بے یقینی کو جنم دیا، ٹرمپ کی جیت کے بعد فرانس کو مضبوط اور یورپ کو متحد ہونا ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر فرانسیسی صدر فرانسیو اورلاندے نے تشویش کا اظہارکیا ہے انکا کہنا ہے کہ موجودہ امریکی انتخابات نے بے یقینی کو جنم دیا۔ ٹرمپ کی جیت کے بعد فرانس کو مضبوط اور یورپ کو متحد ہونا ہو گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ردعملظاہر کرتے ہوئے کہاکہ انتخابی مہم کی زہر افشانی امریکی حکومتی پالیسی نہیں بننی چاہیے۔ تارکین سے نفرت اور ٹرمپ کے دیگر منافرت انگیز بیانات کی امریکی حکومت میں جگہ نہیں ہے۔ ٹرمپ عوامی سطح پر بلا امتیاز انسانی حقوق کی پاسداری کا اعلان کریں۔