خبرنامہ انٹرنیشنل

لوزان اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،ایران

تہران ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) ایران کی حکومت نے سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں ہونے والے پانچ فریقی اجلاس میں ایران کے نمائندے کی شرکت سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق حکومت کے ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ ایران شام کے بحران کے حل کے لیے ہونے والے پانچ فریقی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ اس اجلاس کے پانچ فریقوں میں ایران، روس، سعودی عرب، ترکی اور امریکا شامل ہیں۔واضح رہے کہ بعض ذرائع ابلاغ نے یہ خبر دی تھی ایران بحران شام کے حل کے لیے لوزان میں ہونے والے پانچ فریقی اجلاس میں شرکت کرے گا