خبرنامہ انٹرنیشنل

مالی سال 2016ء کے دوران امریکی بجٹ کا خسارہ 34فیصد تک پہنچ گیا

واشنگٹن ۔15 اکتوبر (اے پی پی) مالی سال 2016ء کے دوران امریکی بجٹ کا خسارہ 34فیصد تک پہنچ گیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق 30ستمبر کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران امریکی بجٹ کا خسارہ 587بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، سال کے دوران اوباما انتظامیہ نے 3.85ٹریلین ڈالر خرچ کئے ۔ رواں سال کے آغاز پر ماہرین نے مزید 28ارب ڈالر کے خسارے کا امکان ظاہر کیا تھا۔