خبرنامہ انٹرنیشنل

نائجیریا میں دہشتگردوں نے تیل پائپ لائن میں آگ لگائی

ابوجا۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) نائجیریا میں دہشتگردوں نے خام تیل کی ایک پائپ لائن میں آگ لگا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نائجیرین فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ اگھیلہ علاقے واقع سرکاری کمپنی این این سی پی اور ایک مقامی کمپنی کی جانب سے مشترکہ طور پر خام تیل کی پائپ لائن میں کل رات دہشت گردوں نے آگ لگا دی۔انہوں نے کہا کہ یہ ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ کرنے والی دہشت گرد کس تنظیم تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔