خبرنامہ انٹرنیشنل

نائیجیریا ، مسلح افرادکا سونے کی کان پرحملہ، 36کان کن ہلاک ، متعدد زخمی 20لاپتہ

ابوجا(ملت + آئی این پی) نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سونے کی کان پر کام کرنے والے 36کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ 20لاپتہ ہیں ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے زمفرا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سونے کی کان پر کام کرنے والے 36 کان کن ہلاک ہوگئے ۔اس حملے کے محرکات واضح نہیں ہیں تاہم زمفرا کے گورنر عبدالعزیز ابوبکر نے اس حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا۔حکام کے مطابق متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 20 افراد لاپتہ ہیں۔مسلح افراد نے پیر کو کان پر حملہ کیا تھا اور وہاں لوگوں کی ذاتی اشیا اپنے قبضے میں لے لیں۔ لیکن سکیورٹی فورسز علاقے میں منگل کو پہنچیں۔نائیجریا میں حکام کے مطابق مسلح افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔اس حملے کے محرکات واضح نہیں ہیں تاہم زمفرا کے گورنر عبدالعزیز ابوبکر نے اس حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا۔جولائی میں نائیجریا کے صدر محمدو بحاری زمفرا کے جنگلات میں مسلح گروہوں سے نمٹںے کے لیے فوج کے خصوصی دستے بھیجے تھے۔اس علاقے کے قریبی دیہاتوں میں گزشتہ تین سالوں میں سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔نائیجریا کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور اس سے قبل بھی تیل کی تنصیبات اور دیگر مقامات پر حملے کیے جاتے رہے ہیں۔