خبرنامہ انٹرنیشنل

نتیجہ جو بھی ہو، آپ کا شکریہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے،ہیلری کلنٹن کاٹویٹر پیغام

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکی سیاسی تاریخ کے سب سے زیادہ تند وتیز صدارتی انتخاب کے نتائج آنے کے دوران ڈیموکریٹک امیدوارہیلری کلنٹن نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر مختصر پیغام جاری کیا جس میں انکا کہنا تھاکہ نتیجہ جو بھی ہو، آپ کا شکریہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوارہیلری کلنٹن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے تاہم ابھی تیقن کے ساتھ کچھ کہنا مشکل ہے۔ آج جو بھی نتیجہ سامنے آئے، میں سب کچھ کرنے کے لئے آپ کی شکر گزار ہوں۔بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ہیلیری کی ٹویٹ ان کی ممکنہ شکست کا اعتراف ہے۔