خبرنامہ انٹرنیشنل

واشنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

واشنگٹن:(ملت+اے پی پی) برلنگٹن کے شاپنگ مال میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔ واشنگٹن کے علاقے برلنگٹن کے کیس کیڈ شاپنگ مال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آور کی تلاش شروع کردی گئی ہے جب کہ ایمرجنسی مینٹینس سروس (ای ایم ایس) کے اہلکاروں نے شاپنگ مال کے اندر ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے، اس کے علاوہ حملے میں محفوظ رہنے والوں کو بس کے ذریعے ان کی منزل تک پہنچایا جائے گا۔