خبرنامہ انٹرنیشنل

وزیر اعظم کے حلقے سے زیادہ کام راولاکوٹ کے حلقے میں ہوں گے: ابراھیم

راولاکوٹ(ملت + آئی این پی) جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ خالد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ جتنے کام وزیر اعظم فاروق حیدر کے آبائی حلقے میں ہوں گے اس سے زیادہ کام راولاکوٹ کے حلقے میں ہوں گے تمام تعمیراتی کاموں کی نگرانی میں خود کروں گا کسی کو کرپشن نہیں کرنے دوں گا حاجی یعقوب نے جو کام کیے وہ بھی نظر آرہے ہیں لوگ خود فیصلہ کر لیں گے بنی سکول کی عمارت ترجیحی بنیادوں پر بنوائی جائیگی ان خیالات کا اظہار بنی سکول سنگولہ میں عارف مغل کی میزبانی میں آل قبائل اتحاد کی دعوت پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد ابراہیم خان نے کیا ۔وہ جب بنی سکول پہنچے تو لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا خالد ابراہیم نے سنگولہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انھیں بھاری اکثریت سے ووٹ دیے ۔ خالد ابراہیم خان نے کہا کہ راولاکوٹ سے میں انتخابات نہیں جیتا نظریہ پاکستان جیتا ہے جب میں نے کھل کر کہا چوبیس اکتوبر کی حکومت انیس جولائی کی قرارداد الحاق پاکستان معائدہ کراچی اور ایکٹ 74پر کوئی سودے بازی نہیں کروں گا یہ رہا ہے آزاد کشمیر کو پاکستان کی اسمبلی میں نمائندگی دینے سے مسلہ کشمیر ختم ہو جائے گا پھر پاکستان کشمیر پر دنیا کے سامنے کوئی بات کرنے کا حقدار نہیں رہے گا آزاد کشمیر میں اگر ن لیگ کی حکومت واضح مینڈیٹ کے بعد بھی کرپشن نہ روک سکی تو اس کا حشر بھی چودھری مجید کی حکومت جیسا ہو گا خالد ابراہیم خان نے کہا کہ ن لیگ سے اتحاد نظریے کی بنیاد پر تھا ن لیگ سے زیادہپاکستان سے ان کا تعلق ہے ن لیگ کا نظریہ دیکھ کر ہی انتخابات لڑا تین مرتبہ پاکستان کے شناختی کارڈ پر انتخابات لڑا اب بھی پاکستان کے ساتھ وابستگی کی جنگ لڑ رہا ہوں انھوں نے کہا کے پچاس سال بعد اب میں ووٹ کے لیے شناختی کارڈ کی شرط نہیں مان سکتا تھا انھوں نے احتراف کیا کے انتخابات میں پیسے اور اثر رسوک کا استعمال ہوتا ہے لیکن یہ ایسا استعمال نہیں کے کسی ہار جیت کا باعث بنا ہو میں روٹھ کر اسمبلی سے نہ پہلے آیا نہ اب آؤں گا البتہ غلط موقف پر احتجاج کروں گا غلط کو درست نہیں کہہ سکتا انھوں نے کہا کے آزاد کشمیر میں انصاف اسی صورت ہو جب ادارے با اختیار ہوں تیس سالوں سے ادارے محض نوکریاں دلوانے پر لگے ہوئے ہیں جب صدر ریاست جیسا زمہ دار ڈپٹی کمشنر ایس پی اور جج کو فون کر کے مرضی کے فیصلے کروائے پھر ادارے تباہ ہو جاتے ہیں کرپشن بڑھ جاتی ہے خالد ابراہیم خان نے کہا کہ ہممیرا اثاثہ ہیں تو اس موقف کے بعد آخری دو دن میں میرے ووٹ بینک میں چھ ہزار کا اضافہ ہوا ایکٹ 74میں الحاق پاکستان کی کوئی شق نہیں جس کے سہارے قوم پرستوں کو انتخابات لڑنے سے روکا جا ئے منشور دیا ہوا تھا کہ ہماری حکومت پرائمری جماعتوں تک مفت تعلیم کے ساتھ ایک وقت کا کھانا دے گی اس کے بعد اہلیت کی بنیاد پر طلباء و طالبات کو سرکاری خرچ دیا جائے گا خالد ابراہیم خان نے کہا کہ اگر پاکستانی قومی اسمبلی میں آزاد کشمیر کو نمائندگی دینے کی کوشش کی گئی تو وہ مسئلہ کشمیر متاثر ہونے کے اس کھیل کو روکیں گے بھارت نے بھی کشمیر کو اسی طرح اپنا حصہ قرار دے دکھا ہے جو قبول نہیں۔