خبرنامہ انٹرنیشنل

وکی لیکس نے ہیلری کلنٹن کی تین تقاریر جاری کردیں

واشنگٹن ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) وکی لیکس نے امریکی کارپوریٹ ادارہ گولڈ مین ساکس کیلئے ہیلری کلنٹن کی تین تقاریر جاری کردی ہیں۔ امریکہ میڈیا کے مطابق ان تقاریر سے بظاہر ڈیموکریٹک پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور وال سٹریٹ کے اہم گروپ کے درمیان تعلقات کی عکاسی ہو رہی ہے۔ ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم نے ابھی تک ان تقاریر کے مسودے اور نکات کی تصدیق نہیں کی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیم نے ہیکنگ کیلئے روسی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ اینٹی سیکریسی ویب سائٹ ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے مہم چلا رہی ہے۔ ان تقاریر کے متن میں ہیلری کلنٹن کو مالیاتی قوانین ، روسی صدر کے ساتھ تعلقات اور وکی لیکس کے سابق انکشافات کے منفی نکات پر گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔