خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کیخلاف جنسی زیادتی کیس کی سماعت 16 دسمبر کو ہوگی

نیویارک(ملت + آئی این پی) ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جنسی زیادتی سے متعلق کیس کی سماعت 16 دسمبر کو ہوگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی نئی ای میلز منظرعام پر آتے ہی تحقیقات کا آغاز ہوگیا لیکن ٹرمپ کیخلاف جنسی زیادتی کیس کی سماعت الیکشن کے بعد ہوگی۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک خاتون نیالزام لگایا ہے کہ 1994 میں ٹرمپ اور جیفری اپسٹن نیجب اس پر جنسی حملہ کیا تو اس کی عمر محض تیرہ برس تھی۔خاتون نے اس سال مئی میں کیلیفورنیا کی عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم ان کی درخواست متعلقہ دفعات پر پورا نہ اترنے پر خارج کردی گئی تھی،اب کیس کی سماعت مین ہیٹن کی فیڈرل عدالت میں 16 دسمبر کو ہوگی۔