خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی دست درازی کاشکار ایک اور خاتون سامنے آگئی

نیویارک(ملت + آئی این پی) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بیہودہ حرکتوں کا نشانہ بننے والی ایک اور خاتون سامنے آگئی، امریکی ریاست یوٹا کی سابق ملکہ حسن ٹیمپل ٹیگارٹ نے نیوز کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر اخلاقی حرکتوں کا پردہ فاش کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے 1997 میں پہلی ملاقات میں نازیبا حرکات کیں، ٹرمپ کے رویے پر اپنا دورہ مختصر کرکے گھر واپس چلی گئی۔ یاد رہے کہ ٹرمپ پر دست درازی کا الزام لگانے والی خواتین کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔