خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی کامیابی: امریکی شہریوں کی بڑی تعدادکا کینیڈا منتقل ہونے پر غور

اوٹاوا/واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد امریکی شہریوں کی بڑی تعداد نے کینیڈا منتقل ہونے پر غور کرنا شروع کردیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ تقریروں کے سبب امریکی شہریوں کی بڑی تعداد نے کینیڈا منتقل ہونے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔ کینیڈا کی مرکزی امیگریشن ویب سائٹ پر گزشتہ رات بے پناہ لوڈ تھا جس کی وجہ سے ویب سائٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا اور اسکی وجہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ملنے والی برتری تھی۔امریکہ کینیڈا اور ایشیا میں صارفین کو ویب سائٹ پرجانے پر انٹرنل سرور ایرر کا پیغام نظر آتارہا ۔کینیڈا کے امیگریشن حکام کا اس معاملے پر تاحال تبصرہ حاصل نہیں کیا جاسکا ہے لیکن اس معاملے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کئی صارفین اس معاملے کی شکایت کرچکے ہیں۔