خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کے لیے خود مذاکرات کرنے چاہئیں،برطانوی وزیر اعظم

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے خود مذاکرات کرنے چاہئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر سوال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے، دنیا کے کسی اور ملک کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے بھارتی شہریوں کے لیے برطانوی ویزا پالیسی میں مزید نرمی کا مطالبہ مسترد کر دیا۔