خبرنامہ انٹرنیشنل

پٹھان کوٹ حملہ ،بھارتی حکومت کا اسلحہ کی تفصیل بتانے پر پابندی کا فیصلہ

نئی دہلی(ملت + آئی این پی) بھارتی حکومت نے پٹھان کوٹ واقعہ کی صحیح اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرنے اور حملے کے وقت بیس میں موجود اسلحے کی تفصیلات بتانے پر این ڈی ٹی وی کو ایک دن کے لیئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔آزاد میڈیا پر بھارتی حکومت کے سرجیکل سٹرائیک کے نتیجے میں این ڈی ٹی وی 9 نومبر کو ایک روز کے لئے آف ایئر رہے گا۔ بھارتی حکومت کا الزام ہے کہ این ڈی ٹی وی نے پٹھان کوٹ حملے کے دوران حساس معلومات نشر کی تھیں۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارتی ٹی وی نے بھارتی فوج کی کمزوریوں کی نشاندہی کی تھی اور بیس میں موجود اسلحے کی تفصیلات بتائی تھیں۔