خبرنامہ انٹرنیشنل

پیوٹن نےاپنے دوست سیرگےنارشکین کو خفیہ سروس کا سربراہ مقررکردیا

ماسکو(ملت+ آئی این پی)روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے سیرگے نارِشکین کو خفیہ ایجنسی ایس ڈبلیو آر کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ۔روسی میڈیا کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے سیرگے نارِشکین کو خفیہ ایجنسی ایس ڈبلیو آر کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے ۔پیوٹن نے نارشکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ روس میں مستحکم اور پائیدار ترقی کے لیے خفیہ ایجنسی کا کامیاب ہونا بہت لازمی ہے۔ 61 سالہ سرگے نارِشکین کا شمار پوٹن کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ ایس ڈبلیو آر بیرونی دنیا میں روس کے لیے جاسوسی کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پوٹن کی جانب سے نارشکین کو اس عہدے پر فائز کرنے کا مقصد 2018 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کی تیاری ہے۔