خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی نیشنل کانگریس کے انتخابات آئندہ سال ہوں گے

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین کی کمیونسٹ پارٹی نے 19ویں نیشنل کانگریس کے نمائندوں کیلئے ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں رہنما اصول جاری کردیئے ہیں،ملک بھر سے 40انتخابی یونٹس کیلئے 2ہزار300نمائندے منتخب کئے جائیں گے،یہ انتخابات آئندہ سال جون میں مکمل ہو جائیں گے،چینی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے دستیاب نشستوں کے مقابلے میں اس بار 15فیصد زیادہ امیدوار منتخب کئے جائیں گے،اس کا فیصلہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 18ویں مرکزی کمیٹی کے اکتوبر میں ہونے والے مکمل اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی کی19ویں نیشنل کانگریس کے انتخابات بیجنگ میں آئندہ سال کے دوسری سہ ماہی میں ہوں گے،کانگریس کے ارکان پانچ سال کیلئے منتخب کیے جاتے ہیں۔