خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی وزیراعظم یورپی ممالک کے دورے بعد وطن واپس پہنچ گئے

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ یورپی ممالک کا 8روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،چینی وزیراعظم قازقستان،کرغیستان،لٹویا اور روس کے دورے پر گذشتہ ماہ لٹویا پہنچے تھے،اس دورے کے دوران چینی وزیراعظم نے 15ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے اجلاس لٹویا اور چین اور قزاقستان کے تیسرے باقاعدہ وزرائے اعظم اجلاس آستانہ میں بھی شرکت کی۔چینی وزیراعظم نے ان کانفرنسوں میں شرکت کرنے والے وزرائے اعظم کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں،جن میں چین اور یورپی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔