خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی وزیر اعظم کی چیک اور لتھوانیہ کے وزرائے اعظم سے ملاقات

ریگا (ملت + آئی این پی) چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے چیکو سلواکیہ کے وزیر اعظم بوہوس لوف سبوتکا اور لتھوانیہ کے وزیر اعظم الگرداس کے ساتھ گذشتہ روز یہاں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ، ملاقات کے دوران چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چین چیکو سلواکیہ اور لتھوانیہ کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے اور ا س کے ساتھ طویل المیعاد دفاعی تعاون میں اضافہ چاہتا ہے ، چین کی خواہش ہے چیکو سلواکیہ اور لتھوانیہ کے ساتھ عملی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے ، چینی مالیاتی اداروں کی برانچیں قائم کرنے کیلئے سہولتیں فراہم کی جائیں ، اس موقع پر چیکو سلواکیہ کے وزیر اعظم نے کہا کہ چیکو سلواکیہ یا چین کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور وہ چین کے مفادات کا احترام کرتا ہے ۔لتھوانیہ ے وزیر اعظم نے بھی توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک سرمایہ کاری کے شعبے میں اپنے تعاون کو مزید وسیع کریں گے اور چین سرمایہ کاری کی سہولتیں فراہم کرے گا ۔